شمالی وزیر ستان، ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ،اہلکار شہید، 2 دہشتگرد مارے گے

0

فوٹو : آئی ایس پی آر

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) شمالی وزیر ستان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پردہشت گردوں نے حملہ کیا جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیر ستان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پردہشت گردوں نے حملہ کیا.

دہشتگردوں کے حملہ کے نتیجے میں لانس نائیک محمدعمران آفریدی شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تصاویر کے ساتھ جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک کی پروفائل تصویر بھی شیئر کی ہے۔

شہیدلانس نائیک محمدعمران آفریدی کاتعلق خیبرپختونخوا کے ضلع جمرودسے ہے اور ان کی عمر 31 برس تھی، ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور کے مطابق حملے میں ایف سی کے دو سپاہی زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.