مشیرقو می سلامتی ناصر جنجوعہ کی افغان صدر سے ملاقات

0

تصویر :افغان صدر اشرف غنی ٹوئٹر اکاوٴنٹ

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔

افغان صدر اشرف غنی نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ناصرجنجوعہ سے ملاقات کی اطلاع دی۔قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ اپنے افغان ہم منصب حنیف اتمر کی دعوت پر افغانستان کے دورے پر ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق ناصر جنجوعہ نے صدارتی آفس میں صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں دونوں طرف کے وفود بھی شامل تھے۔

افغان صدر اور ناصر جنجوعہ کی ملاقات میں افغانستان میں امن عمل سمیت دوطرفہ امور پر بات چیت ہوئی۔اشرف غنی نے اپنے پیغام میں پاکستان کے وزیراعظم کو افغانستان کے دورے کی دعوت دی۔

اشرف غنی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کو دعوت دو ریاستوں کے درمیان جامع مذاکرات کا اقدام ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.