مریم نواز نے اے پی سی میں شرکت سے انکار کر دیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔
اس حوالے سے سے نجی، ٹی وی ہم، نےذرائع سے خبر دی ہے کہ مسلم لیگ ن نے اے پی سی میں شرکت کے لئے چار رکنی اعلیٰ سطح کا وفد شکیل دے دیا ہے۔
وفد میں سینیٹر راجہ ظفر الحق، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور امیر مقام شامل ہیں جو اے پی سی میں شریک ہوں گے ۔
یاد رہے گزشتہ روز جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 26 نومبر کو آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں رابطے شروع کر دئیے گے ہیں ۔
جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت حزب اختلاف کے دیگر رہنماؤں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سربراہ جے یو آئی ف نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال سے بھی رابطہ کیا اور انہیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جبکہ دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں سے اے پی سی بلانے سمیت دیگر امور پر بھی مشاورت کی ہے اور اپوزیشن جماعتوں نے شرکت کی حامی بھری ہے۔