آصف غفور کا قرآن کی بے حرمتی روکنے والے بہادر نوجوان کو سلام

0

فوٹو: انٹرنیٹ

اوسلو(ویب ڈیسک)ناروے میں ایک بار پھر اسلام مخالف ایونٹ رونما ہوا اور اسلام مخالف ریلی میں ایک ملعون کو قرآن کریم کی توہین سے روکنے والا مسلم نوجوان الیاس ہیرو قرار بن گیا، ترجما ن پاک فوج نے بھی اپنے نجی ٹوئٹر پر اس کی جرت کو سلام پیش کیا۔

میجر جنرل آصف غفور نے بہادر نوجوان کی جرت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامو فوبیاکی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیاہے انھوں نے کہا کہ اس سے نفرت اور انتہا پسندی کو تقویت ملتی ہے۔

ناروے میں اسلام مخالف ریلی نکالی گئی ریاستی پولیس کی موجودگی میں ایک ملعون کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی سے روکنے والے مسلم نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا، سوشل میڈیا پر الیاس کی رہائی کے لیے مہم زور پکڑ گئی۔

الیاس نے اسلام مخالف مجمع میں ریلی کے مظاہرین کو للکارا اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کو لاتیں مار کر گرایا تب پولیس آگے بڑھی اور الیاس کو حراست میں لے لیا، تاہم پوری دنیا سے الیاس کو اس جرت پر پذیرائی ملی۔

سوشل میڈیا پر نوجوان ڈیفنڈر آف اسلام کے نام سے ٹرینڈ بن گیا اور صارفین کی جانب سے نوجوان کے اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلام مخالف ریلی کے دوران ایک شخص قرآن پاک کی بے حرمتی کررہا ہے جبکہ مسلم نوجوان اسے روکنے کی کوشش کرتا ہے تو پولیس کی جانب سے اسے گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

ترکی نے بھی ملعون لارس تھورسن کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے، اداکارہ وینا ملک نے حکومت سے ناروے اور ڈنمارک کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

وینا ملک نے دونوں ممالک کی اشیا کا بائیکاٹ کرکے کمپنیوں کو پاکستان سے نکالنے کا بھی مطالبہ کیا ہے انھوں نے کہا نبی کریم پر میری جان مال اولاد سب قربان ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے بھی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران اسلاموفوبیا کے حوالے سے حقائق بیان کیے تھے اسی انتہاپسندی کا ذکر کیا تھا جو اسلام مخالف نفرت پھیلا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.