شاہ محمود قریشی نے مقامی اسپتال میں نعیم الحق کی عیادت کی

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی نعیم الحق کینسر کے کے عارضہ میں مبتلا ہیں اور مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقامی ہسپتال میں نعیم الحق کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے حوصلہ بڑھایا۔

عیادت کے بعدشاہ محمود قریشی کا کہنا تھا نعیم الحق تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں، پارٹی کیلئے ان کی گرانقدر خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں، نعیم الحق کا شمار تحریک انصاف کے بانی رہنماوٴں میں ہوتا ہے۔

وزیر خارجہ نے نعیم الحق کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا خصوصی کی اور کہا دلی خواہش ہے کہ نعیم الحق جلد رو بہ صحت ہو کر پھر سے اسی آب و تاب کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق نعیم الحق کی طبیعت انتہائی نا ساز ہے اسی لئے وہ گزشتہ کچھ دنوں سے سیاسی سرگرمیوں کا حصہ نہیں بنے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.