شہبازشریف پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

0


فوٹو: فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اپوزیشن لیڈرشہباز شریف پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہوگئے، اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفیٰ منظور کرلیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں کی بھر پور حمایت اور محاذ آرائی کی کیفیت بنا کر پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ حاصل کی تھی لیکن اب انھوں نے پی اے سی سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کئے جانیوالے اعلامیہ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کا استعفیٰ منظور کرلیا، جس کا اطلاق 20 نومبر 2019ء سے ہوچکا ہے۔

آئینی طور پر پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کا حق ہوتا ہے، مسلم لیگ ن شہباز شریف کی جگہ کسی اور رکن قومی اسمبلی کو اس عہدے کیلئے نامزد کر سکتی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنے بڑے بھائی سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے علاج کے سلسلے میں منگل کو برطانیہ پہنچ چکے ہیں، تاہم یہاں موجودگی کے دوران بھی وہ چیئرمین شپ میں غیر فعال رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.