فوج اور حکومت سیم پیج پر ہیں کوئی اختلاف نہیں، ترجمان پاک فوج

0


فوٹو: فائل

راولپنڈی (زمینی حقائق ڈاٹ کام)ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیاہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مسلسل رابطے میں ہیں اور دونوں کے درمیان ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں اور ملکی ترقی کے لیے دونوں رابطے میں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ فوج اور حکومت کی ریاستی امور پر کوئی دو رائے نہیں، آرمی چیف اور وزیر اعظم دونوں رابطے میں ہیں کیوں کہ ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ دونوں رابطے میں رہیں، جب بھی ضرورت ہو دونوں کے درمیان ملاقاتیں ہوتی ہیں لیکن ہر ملاقات رپورٹ نہیں ہوتی۔

یادرہے گزشتہ دنوں جے یو آئی ف کے دھرنا کے دوران بھی ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے واضح کیا گیا تھا کہ آئین کے تحت فوج حکومت کے ساتھ ہوتی ہے اور 2014دھرنا میں بھی ایسا ہی تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.