اسد عمر دوبارہ وفاقی کابینہ میں شامل، خسرو بختیارکی وزارت تبدیل

0


فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرکے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو وزیر منصوبہ بندی اور اسپیشل انیشی ایٹو کا وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے خسرو بختیار کی وزارت تبدیل ہو جائے گی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ٹویٹ میں بتایا گیاہے کہ وفاقی کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کے بعد خسرو بختیار کو پیٹرولیم کا وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائیں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں تبدیلی کا کا کہا تھا اسی سلسلہ کی یہ کڑی ہے جس میں اسد عمر کو ایک بار پھر کابینہ میں لے لیاگیا ہے۔

وفاقی کابینہ میں اس وقت 24 وزرائمختلف قلمدانوں پر ہیں جن میں سے عمر ایوب خان کے پاس پاور ڈویژن کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم ڈویژن کا اضافی قلمدان ہے جو اب خسرو بختیار کو دیا جارہا ہے۔

یاد رہے اسد عمران تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے بعد بننے والی پہلی کابینہ میں وزیر خزانہ تھے تاہم عالمی مالیاتی فنڈکے ساتھ پیکج کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈلاک کے باعث انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق تبدیل ہونے والی وزارتوں کے نوٹیفکیشن کل تک جاری ہونے کا امکان ہے اور کابینہ میں مزید تبدیلی کے حوالے سے بھی معاملات زیر غور ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.