سعودی عرب میں میوز ک کنسرٹ میں فنکاروں پر حملہ،3زخمی
فوٹو: انٹرنیٹ
ریاض(نیٹ نیوز)سعودی عرب میں جاری کنسرٹ کے دوران ایک شخص نے چاقو سے فنکاروں پر حملہ کردیا،خاتون فنکار سمیت تین زخمی ہو گئے۔
اس حوالے سے سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دارالحکومت میں کنگ عبداللہ پارک میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران فنکاروں پرحملے کا واقعہ پیش آیاہے۔
کنسٹرٹ جاری تھا اور ایک گروپ اپنے فن کا مظاہرہ کررہا تھا کہ اچانک چاقو بردار شخص نے اسٹیج پر چڑھ کر فنکاروں پر وار کردیئے جس کے نتیجے میں خاتون فنکارہ سمیت دو فنکار زخمی ہوئے۔
#Update: Just in – All of the performers are based from The #Netherlands, when they were attacked by a knife wielding radical women hating man on stage in the capital of Saudi Arabia #Riyadh. pic.twitter.com/i7sESUqOwp
— Sotiri Dimpinoudis (@sotiridi) November 11, 2019
سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے فور ی طو پر حملہ آور شخص کو حراست میں لے لیا ہے، 33 سالہ حملہ آور شخص یمن کا رہنے والا ہے جس سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔
حملے کا شکار ہونے والے تینوں فنکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، واقعہ کے بعد کنسرٹ روک دیا گیا اور تماثائیوں میں بھی خوف و حراس پھیل گیا۔
واضح رہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے وڑن 2023 کے تحت سعودی عرب میں ثقافتی سرگرمیاں کا سلسلہ جاری ہے اور کنگ عبداللہ پارک میں 2 ماہ سے مختلف فیسٹیولز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں خواتین بھی شرکت کر رہی ہیں۔