والد کی صحت کی فکر ہے ، عدالتی اجازت کے منتظر ہیں، آصفہ بھٹو
فوٹو : فائل
A daughter fighting for her father’s life. More power to @AseefaBZ 🙌🏼 pic.twitter.com/upi9M94mWW
— Kasim Gilani (@KasimGillani) November 12, 2019
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ ہم معزز عدالت کے منتظر ہیں کہ وہ ہمیں اجازت دے تو ہم آصف علی زرداری کو پرائیویٹ میڈیکل بورڈ کو دکھا سکیں۔
اس حوالے سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے آصف علی زرداری کی بیٹی کا کہنا تھا کہ میرے والد بیماری کی وجہ سے عدالت بھی پیش نہیں ہو سکے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ اگر اجازت مل گئی تو میڈیکل بورڈ ہی ان کی صحت کے بارے میں درست انداز میں بتا سکے گا ہمیں اپنے والد کی بیماری کے حوالے سے تشویش ہے۔
یاد رہے آج اسلام آباد کی احتساب عدالت نے علاج کیلئے آصف علی زرداری کو کراچی منتقل کرنے کی درخواست مستردکردی ہے۔
پراسیکیورٹر نے آصف علی زرداری کی کراچی منتقلی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت نے اسپتال منتقل کرکے جو ریلیف دینا تھا د ے دیا ہے اس لئے اگر وہ مزید کچھ کرنا چاہتے ہیں تو حکومت سے رجوع کریں۔