چیریٹی فنڈ کا غلط استعمال، ٹرمپ کو2ملین ڈالر ادائیگی کاحکم

0


فوٹو: اے پی

نیویارک(نیٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خیراتی فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں نیویارک کی عدالت نے 2 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ نیویارک کی عدالت نے 2016 میں سیاسی مہم کے دوران چیریٹی فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں ٹرمپ کو 2 ملین ڈالر ادائیگی کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے امریکی صدر ٹرمپ کی فاوٴنڈیشن 2018 میں بند کردی گئی تھی جس پر الزام عائد کیاگیا تھا کہ وہ ٹرمپ کے مفادات کے لیے فنڈز کا غلط استعمال کررہی ہے، یہ مقدمہ واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے ٹرمپ فاوٴنڈیشن میں تحقیقات کے بعد کھولا گیا تھا۔

نیویارک کی عدالت کی خاتون جج نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ وہ چیریٹیز جس کے ٹرمپ اور ان کے تین بچے سربراہ ہیں، اسے سیاست میں ملوث نہیں کرسکتے جب کہ جج کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے 2016 کے الیکشن میں فنڈز بڑھانے کی اجازت دے کر اپنے امانت داری کے فرض کی خلاف ورزی کی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر فاوٴنڈیشن اب بھی موجود ہے تو ٹرمپ 2 ملین ڈالر ادا کریں جو اس فاوٴنڈیشن کو دیے جائیں گے، یہ رقم ٹرمپ خود ادا کریں اور یہ رقم 8 چیریٹیز کو دی جانی چاہیے جن کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہ ہو۔

جج کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے ذاتی طور پر یہ اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے ٹرمپ فاوٴنڈیشن کے فنڈز کا غلط استعمال کیا،

عدالتی فیصلے پرٹرمپ نے رد عمل دیتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ فنڈز کی ہر رقم چیریٹی میں گئی، میں واحد انسان ہوں، میں جانتا ہوں شاید میں تاریخ میں پہلا انسان ہوں جو چیریٹی میں 19 ملین ڈالر کی ایک بڑی رقم دے سکتا ہے، ان الزامات کی کوئی حیثیت نہیں۔

ٹرمپ نے ان الزامات کو اپنے اوپر نیویارک میں سیاسی حملہ بھی قرار دیا اور ساتھ ہی نیویارک کے اٹارنی جنرل پر الزام لگایا کہ وہ سیاسی مقصد کے لیے اس معاملے میں جان بوجھ کر ان کی کردار کشی کررہی ہیں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیس حل کردیا گیا تھا اور وہ آرمی ایمرجنسی ریلیف سمیت دیگر جگہ پر 2 ملین ڈالر چیریٹی کرکے خوش تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.