پاکستان سکھوں کی شادیاں رجسٹرڈ کرنے والا پہلا ملک

0

لاہور (مانٹیرنگ) پنجاب اسمبلی سے سکھ برادری کی شادیوں کی رجسٹریشن کا بل منظور ہوگیا جس کے بعد پاکستان دنیا میں سکھوں کی شادیاں رجسٹرڈ کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

شادیوں کے حوالے سے ایکسپریس نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پنجاب اسمبلی میں سکھ برادری کی شادیوں کی رجسٹریشن سے متعلق بل پیش کیا گیا جو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا جب کہ یہ پنجاب حکومت کے 5 پارلیمانی سالوں میں منظور ہونے والا پہلا پرائیویٹ ممبر بل ہے۔

اس بل کی منظور کی بعد پاکستان دنیا میں سکھوں کی شادیاں رجسٹرڈ کرنے والا پہلا ملک بن گیا، بل کے متن میں کہا گیا کہ 18 سال سے کم عمر سکھ لڑکے یا لڑکی کی شادی رجسٹرڈ نہیں ہوگی۔

بھارت میں سکھوں کے لیے الگ سے کوئی میرج ایکٹ نہیں ہے اور وہاں سکھوں کی شادیاں ہندو میرج ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کی جاتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.