اپوزیشن تقسیم. ن لیگ کاجلسہ ملتوی کااعلان، مولانا اور اسفندیار کی تردید

0

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آج رات کا جلسہ جے یو آئی ف کا ہے منسوخی کا اعلان مسلم ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کرکے اپوزیشن کوتقسیم کردیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آزادی مارچ آج اسلام آباد میں جلسہ گاہ پہنچے گا لیکن سانحہ تیز گام ایکسپریس کی وجہ سے آج کا جلسہ کل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

یہی نہیں بلکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کا جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ مشترکہ اپوزیشن نے کیا ہے اور اب آزادی مارچ کا جلسہ کل نماز جمعہ کے بعد کیا جائے گا۔

بعد میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے بھی مریم اورنگزیب کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ تیز گام کے متاثرین سےاظہار یکجہتی کے لیے اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ کل نماز جمعہ کے بعد جلسہ کیا جائے گا،


جے یو آئی (ف) کی طرف سے جلسہ ملتوی کرنے کی تردید سامنے آگئی،جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جلسہ ملتوی ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ بھی ہوگا اور جلسہ بھی ہوگا، مارچ اسلام آباد پہنچ کر بھی مارچ ہی رہے گا، مارچ میں جلسہ بھی ہوتا ہے۔

جب کہ مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی مریم اورنگزیب کے بیان کی تردید کرتے ہوئے ان کے بیان سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

اسفندیار ولی نے بھی ن لیگ کے اعلان پر ناپسیندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ کرنا ہو تو یہ رہبر کمیٹی نے کرنا ہے اور رہبر کمیٹی نے جلسہ ملتوی نہیں کیا ہم پہنچ گئے ہیں میں تو آج ہی جلسہ سے خطاب کروں گا.

ادھر عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے تو مریم اورنگزیب کے بیان کو جلسہ منسوخی کی بات (ن) لیگ کا پروپیگنڈا ہے، انھوں نے کہا ایک بڑے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے اسفند یار ولی اسلام آباد پہنچ رہے ہیں.

زاہد خان نے بھی کہا (ن) لیگ بے شک نہ آئے، جلسہ آج ہی ہوگا اور اسفند یار ولی آج ہی جلسے سے خطاب کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.