یورپی یونین سے علیحدگی کی بحث منتخب برطانوی پارلیمنٹ کھا گئی
فوٹو : فائل
لندن(نیٹ نیوز) یورپی یونین سے علیحدہ ہونےپر پیدا ہونے والا ڈیڈ لاک برطانیہ میں نئے انتخابات تک جا پہنچا، پارلیمنٹ نے الیکشن کی تاریخ بھی طے کر لی.
یورپی یونین پرمہینوں سے برطانوی پارلیمنٹ میں اختلاف رائے نے قبل از وقت انتخابات کی رائے ہموار کی اور بالآخر طویل ڈید لاک کے بعد برطانوی پارلیمنٹ نے ملک میں نئے انتخابات للکا بل منظورکرلیا۔
یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی میں تین ماہ کی توسیع کے بعد برطانوی پارلیمنٹ میں کافی ہلچل ختم نہیں ہو سکی تھی ۔
بالآخروزیراعظم بورس جانسن کی قبل ازوقت انتخابات کی خواہش پرارکان پارلیمنٹ کی اکثریت نے آمادگی کا اظہارکردیا ہے جس کے نتیجے میں ایک روز پہلے مسترد ہونے والا بل آخر کار منظورہوگیا۔
قبل ازوقت انتخابات کے بل کے حق میں 438 جبکہ مخالفت میں 20 ووٹ پڑے۔ اس بل کی منظوری کے بعد برطانیہ میں سنہ 1923 کے بعد پہلی مرتبہ 12 دسمبرمیں قبل از وقت انتخابات کرائے جائیں گے۔
منظورشدہ بل ہاؤس آف لارڈز کو منظوری کے لیے بھیجا جائے گا اورامید ہے کہ اسی ہفتے کے اختتام تک یہ بل دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد قانون بن جائے گا۔
ہاؤس آف لارڈزسے اس بل کے منظورہونے کا مطلب یہ ہو گا کہ سیاسی جماعتوں کو پولنگ کے دن سے پہلے الیکشن مہم چلانے کے لیے صرف پانچ ہفتے ملیں گے۔