ہم جنس پرست ثابت، امریکی خاتون رکن کانگریس کیٹی ہل مستعفی
کیلی فورنیا(نیٹ نیوز)امریکا کی نوجوان ڈیموکریٹ خاتون سیاست دان کیٹی ہل کیلی فورنیاہم جنس پرستی کرنے پر استعفیٰ دینا پڑ گیا۔
امریکی رکن کانگریس کیٹی ہل نے اپنی ایک خاتون اسٹاف کے ساتھ جنسی تعلق رکھنے پر قوم سے معذرت کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ دل گرفتہ حالت میں مستعفی ہونے کا اعلان کر رہی ہوں، یہ میری زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ تھا لیکن یہ میرے حلقہ انتخاب، میری قوم اور میرے ملک کے لیے بہتر ہے۔
It is with a broken heart that today I announce my resignation from Congress. This is the hardest thing I have ever had to do, but I believe it is the best thing for my constituents, my community, and our country.
— Rep. Katie Hill (@RepKatieHill) October 27, 2019
See my official statement below. pic.twitter.com/nG97RQIwvO
انہوں نے ٹویٹ کے ساتھ اپنا استعفیٰ بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے تفصیل سے وجوہات اور خود پر گزرنے والے حالات کا تذکرہ کیا۔
یاد رہے کیٹی ہل پر کانگریس کے لیجیسلیٹو ڈائریکٹر گراہم کیلی کے ساتھ جنسی تعلق رکھنے کا بھی انکشاف ہوا تھا اس کے علاوہ کیٹی نے اپنی ایک 20 سالہ کمپیئن اسٹاف ممبر اور اس کے شوہر کے ساتھ بھی جنسی تعلق استوار رکھے تھے۔
استعفیٰ بہت دباو میں آ کر دیا گیا کیونکہ خاتون اسٹاف ممبر اور کیٹی کی قابل اعتراض تصاویر منظر عام پر آگئی تھیں،کانگریس کے قوانین کے تحت کسی رکن کو غیر ازدواجی اور غیر فطری تعلقات رکھنے کی اجازت نہیں بالخصوص جب دونوں پارٹنر کا تعلق کانگریس سے ہو۔
کیٹی کیخلاف انکوائری کمیٹی نے انہیں کانگریس قوانین کی سنگین خلاف ورزی کا مرتکب پایا تھا جب کہ کیٹی نے استعفی میں خاتون اسٹاف کے ساتھ جنسی تعلق رکھنے کا اعتراف کیا ہے۔
انھوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی اور اس کے بعد پیدا ہونے والے نفیساتی اور جنسی میلان کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی کے اس موڑ پر بہک گئی تھی جس کا فائدہ میرے سابق شوہر اور سیاسی دشمنوں نے اْٹھایا ہے۔