ہندو طالبہ نمرتا کی موت کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
لاڑکانہ(ویب ڈیسک )بی بی آصفہ ڈینٹل کالج کی ہندو طالبہ نمرتا کے موت کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
نمرتا کی ڈی این اے رپورٹ لمس جامشورو کی فرانزک لیبارٹری سے جاری کی گئی ہے جس کے مطابق نمرتا کے جسم کے نمونوں اور کپڑوں پر ایک مرد کے ڈی این اے سیمپل کے نشانات ملے ہیں۔
ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش نے بتایا کہ نمرتا کی ڈی این اے رپورٹ متعلقہ تھانے کو مل چکی ہے جو عدالت میں پیش کی جائیگی۔
یاد رہے پولیس نے واقعے کے فوری بعد 17 ستمبر کو دو پارسل میں ڈی این ای اے سیمپل فرانزک لیب کو ارسال کیے تھے جس میں ایک پارسل میں جسم کے اجزائاور دوسرے پارسل میں نمرتا کے کپڑے شامل تھے۔
ڈی این اے رپورٹ کے مطابق نمرتا کے جسم کے نمونوں اور کپڑوں پر ایک مرد کے ڈی این ای سیمپل کے نشانات ملے ہیں،16 ستمبر کو آصفہ بی بی ڈینٹل کالج لاڑکانہ کے ہاسٹل سے نمرتا چندانی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔
نمرتا کیس میں گرفتار اس کے دوست مہران ابڑو نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ وہ اور نمرتا ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے۔