آزادی مارچ کی کامیابی سے جمہوریت ختم، طالبان حکومت قائم ہوگی، فواد چوہدری
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کی کامیابی سے جمہوریت ختم اور طالبان حکومت قائم ہوگی۔
انھوں نے آزادی مارچ کی حمایت کرنے والوں سے کہا یاد رکھیں ایسے مارچ کی کامیابی کا مطلب پاکستان میں جمہوری دور کا خاتمہ اور طالبان طرز کی حکومت کی بنیاد رکھنا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی تماش بینی میں اچھی خبریں تو کھو جاتی ہیں، پھر بھی مجھے بہت خوشی ہے کہ دینا کی دو بڑی کمپنیاں سولر پینل بنانے کے پلانٹس پاکستان میں لگا رہی ہیں.
انھوں نے کہا چین کی بیٹری بنانے والی دوسری بڑی کمپنی پاکستان میں لیتھیم بیٹری بنانے کا کارخانہ لگائے گی، جبکہ بسیں بھی پاکستان میں بنیں گی۔