وزیرخارجہ خواجہ آصف کے منہ پر سیاہی پھینک دی گئی

0

سیالکو ٹ (ویب ڈیسک )وزیر خارجہ خواجہ آصف کےچہرے پر سیاہی پھینک دی گئی،پولیس نے سیاہی پھینکنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

خواجہ آصف سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کا ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ اس دوران شرکا میں سے ایک شخص نے خواجہ آصف پر سیاہی پھینک دی

سیاہی پھینک کرپچھے ہٹنے والے شخص کو اسی وقت شرکاء نے پکڑلیا واقعہ دیکھ کر کارکنان مشتعل ہوگئے اور ملزم کو پکڑ کر زدوکوب کیا بعدازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

دوسری جانب خواجہ آصف نے سیاہی پھینکنے والے شخص کو چھوڑنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاہی پھینکنے والے سے میری کوئی ذاتی رنجش نہیں، لگتا ہے مخالفین نے پیسے دے کر یہ کام کرایا ہے

انھوں نے کہا ایسی حرکت کرنے والوں سے ڈرنے والا نہیں میں سپاہی ہوں سیاست میں جنگ لڑتا ہوں، سیاہی پھینکنے سے میری سیاست ختم نہیں ہوگی۔

ادھرپی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عثمان ڈار نے کہاہے کہ ہم اس واقعہ کی حمایت نہیں کرتے اس کی مذمت کرتے ہیں لیکن خواجہ آصف کے خلاف پیش آنے والا واقعہ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں

عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف پر سیاہی کا معاملا ان کے اپنے سیاسی اعمال کا نتیجہ ہے، عمران خا ن نے اپنے کارکنوں کو ایسی تربیت نہیں کی۔ کنونشن میں سیاہی ان کے کسی اپنے نے پھینکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.