آزادی مارچ پر حکومتی کمیٹی کا جے یو آئی سے رابطہ، ملاقات طے

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے مذاکرات کے لیے قائم حکومتی کمیٹی نے جے یو آئی (ف) سے پہلا رابطہ کیا ہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا عبدالغفور حیدری سے رابطہ کرکے ملاقات طے کی ہے.

جمیعت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے آزادی مارچ کے اعلان کے بعد ان سے مذاکرات کے لیے حکومت نے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس ضمن میں پیش رفت سامنے آئی ہے کہ کمیٹی کی جانب سے جے یو آئی کی قیادت سے پہلا رابطہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جے یو آئی (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری سے رابطہ کرکے موجودہ صورتحال اور دھرنے سے متعلق بات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کل شام مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کرے گی اور انہیں مذاکرات کے لیے رضامند کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.