برطانوی شاہی جوڑا آج پاکستان پہنچے گا، استقبال کی تیاریاں مکمل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) برطانیہ کا شاہی جوڑا آج پاکستان پہنچے گا دونوں کےشایان شان استقبال کی تیاریاں تقریباً مکمل کرلی گئیں، شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کانورخان ایئربیس پر ریڈکارپٹ استقبال ہوگا۔
پاکستان میں برطانوی شاہی جوڑے کا ملک میں بھرپور اور پرتپاک استقبال کیا جائے گا جس کے لیے تقریباً تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔
Check out the #RoyalVisitPakistan rickshaws on the roads of Rawalpindi and Lahore. Welcome to the Duke and Duchess of Cambridge. pic.twitter.com/3LKxB2LYe8
— UKinPakistan🇬🇧🇵🇰 (@ukinpakistan) October 12, 2019
شاہی مہمانوں کی صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں طے ہیں ان ملاقاتوں میں دوطرفہ ملکی امور پر تبادلہ خیال ہوگا، مہمان تاریخی مقامات کی سیر بھی کریں گے۔
شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن 14 تا 18 اکتوبر پاکستان کےدورہ پر ہوں گے.
شاہی جوڑا آج رات اسلام آباد پہنچے گا جس کے بعد 15اکتوبر کو صدر اوروزیراعظم سےملاقاتیں ہوں گی جبکہ شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ ہمراہ 15 اکتوبر کو ہی ایک اسکول کا دورہ بھی کریں گے۔
برطانوی شہزادہ اورشہزادی16اکتوبر کو لاہور جائیں گے جس کے بعد شاہی مہمان ایس او ایس کا بھی دورہ کریں گے۔
ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا بادشاہی مسجد کا دورہ بھی کرے گا جس کے بعد وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھی جائیں گے اور 17 اکتوبر کو شہزادہ ولیم کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ چترال پہنچے گے جبکہ 18 اکتوبر کو پرنس ولیم اہلیہ کے ہمراہ واپس برطانیہ لوٹ جائیں گے۔
Welcome 💐 to Duke & Duchess of Cambridge in my beloved Country Pakistan 🇵🇰, Looking Forward to Get the Honour to Meet Royal Family soon , #RoyalVisitPakistan https://t.co/c84XdKwoWX
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) October 13, 2019
سوشل میڈیا پر بھی پاکستانیوں کی بڑی تعداد شاہی جوڑے کو خوش آمدید کہہ رہی ہے. رکشے رنگنے اور پینٹنگز کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی ہے.
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے لکھا کہ وہ برطانوی شاہی جوڑے کو اپنے پیارے ملک پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں اور شاہی خاندان سے ملنے کے اعزاز کا انتظار کر رہے ہیں۔
پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے بھی اپنے ٹوئٹر پیج پر برطانوی جوڑے کو خوش آمدید کہنے کے لیے راولپنڈی اور لاہور میں رکشوں کو نقش و نگار، تصاویر اور عبارات سے آراستہ کرنے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات کی کڑی ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر نے یہ بھی کہا ہے کہ برطانوی شاہی جوڑا پاکستان میں مختلف مکاتب فکر سے وابستہ افراد اور نوجوانوں سے ملیں گے جبکہ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ لاہور اور پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا دورہ بھی کریں گے.
واضح رہے کہ شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں اور انہیں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی تھی۔