پاک فوج کے 3 میجر کو ملازمت سے برطرف،2 کو قید با مشقت
راولپنڈی (زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاک فوج کے تین میجر کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے جب کہ دو افسران کو قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک فوج کے 3 میجرز کو نظم وضبط کی خلاف ورزی پر سزا سنائی گئی اور الزامات تسلیم کرنے پر تینوں میجرز کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر دو افسران کو 2،2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔