میر پور سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں پھر زلزلہ، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی
فائل فوٹو
میر پور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) میر پور سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں اتوار کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر اور میرپور میں 24 ستمبر کو آنے والے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ اتوار کی علی الصبح ایک مرتبہ پھر مختلف علاقے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے جس سے شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔
نواحی علاقے خالق آباد میں مکان زمین بوس ہونے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ صبح 5 بج کر 36 منٹ پرآیا، جس کا مرکز جہلم سے 15 کلومیٹرمغرب کی طرف تھا،زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر3.8 ریکارڈ کی گئی۔