عمران خان کی سالگرہ سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا رش

0

اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان آج اپنی 67 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے حامیوں نے مبارکبادوں کا تانتا باندھ دیا.

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عمر کی 67 بہاریں دیکھ لیں۔ عمران خان 5 اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔

https://twitter.com/ElifTurkey/status/1180413182424342530?s=19

اپنے قائد کی سالگرہ منانے کے لیے عمران خان کے چاہنے والے سوشل میڈیا پر انتہائی متحرک ہیں اور انہوں نے کپتان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پاکستان میں ٹوئٹر پر وزیراعظم کی سالگرہ کے حوالے سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

عمران خان کو تحریک انصاف کے رہنماﺅں، وزراء اور عام افراد نے بھی مبارکباد پیش کی ہے۔ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں نے بھی ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان کے والد کا نام اکرام اللہ خان نیازی اور والدہ کا نام شوکت خانم ہے۔ انہوں نے اپنی والدہ کے نام پر ہی کینسر کے علاج کے لیے مشہور شوکت خانم اسپتال بنایا۔ عمران خان اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے ہیں جبکہ ان کی 4 بہنیں ہیں۔

عمران خان کا تعلق پشتونوں کے نیازی قبیلے سے ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کی، پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے جہاں اوکسفرڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔

عمران خان نے تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1971 میں 18 سال کی عمر میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔

عمران خان نے 1982 سے 1992 کے درمیان کپتان کے فرائض بھی سر انجام دیے اور ان ہی کی قیادت میں 1992ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیتا۔ 1994 میں انہوں نے سیاست میں عملی قدم رکھا اور جماعت اسلامی سے الگ ہونے والی تنظیم پاسبان میں شمولیت اختیار کی۔

25 اپریل 1996ء کو باقاعدہ اپنی سیاسی جماعت تحریک انصاف قائم کی۔ ان کی جماعت نے خصوصا نوجوانوں میں تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔ تحریک انصاف نے 2013 کے الیکشن میں خیبر پختون خوا میں اکثریت حاصل کی اور صوبائی حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی۔

2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی نے ملک بھر میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے وفاق میں برسراقتدار آگئی اور عمران خان 17 اگست 2018ء کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہوگئے۔

عمران خان نے تین شادیاں کیں اور ان کے دو بیٹے ہیں۔ انہوں نے پہلی شادی 1995ء میں برطانوی شہری جمائما گولڈ اسمتھ سے کی جن سے ان کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہوئے۔ 2004 میں ان کی طلاق ہوگئی۔

کپتان نے دوسری شادی 2015ء میں پاکستانی صحافی ریحام خان سے کی اور چند ماہ بعد اسی سال ان کی علیحدگی ہوگئی۔ ان کی تیسری شادی 2018ء میں بشریٰ بی بی سے ہوئی۔

عمران خان کی تاریخ پیدائش کے حوالے سے ایک تضاد بھی سامنے آیا ہے، وہ یہ کہ عمران خان کے شناختی کارڈ پر تاریخ پیدائش 25 نومبر درج ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.