گاڑیوں کے مالکان کےلئے بڑی خبر آگئی، قطار نہ انتظار

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک )گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس جمع کرانے کےلئے اب لمبی قطاروں میں گھنٹوں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا اب شہری یہ کام گھر بیٹھے یا راستہ چلتے کر سکیں گے.

شہریوں کی سہولت کے لیے اسلام آباد ایکسائز کا اہم اقدام، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس آن لائن جمع کروانے کی سہولت فراہم کر دی۔

بلال اعظم ڈائیریکٹر ایکسائز اسلام آباد کا کہنا تھا کہ پندرہ دن کے بعد شہری سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔سہولت سے شہری لمبی لائنوں اور انتظار کی زحمت سے بچ سکیں گے۔

اب ٹوکن کے لیے ایکسائز دفتر آنے کی ضرورت نہیں۔اسلام آباد نمبر کی گاڑیوں کے مالکان ملک بھر سے آن لائن ٹوکن جمع کروا سکیں گے.

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن اینڈ ٹرانسفر، پراپرٹی ٹیکس اور دوسرے ٹیکسوں کی آن لائن سہولت کے لیے بھی کام کر رہا ہےایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور نیشنل بینک کے مابین ایم او یو پر دستخط کر دیے گئے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات اورنیشنل بنک کے ذمہ داران بھی موجود تھے، شہریوں نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے وقت کا ضیاع روکنے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.