کشمیری پولیس اہلکار مادر وطن کی حفاظت کریں، قابض فوج کے حمایتی نہ بنیں،علی گیلانی

0

سرینگر (ویب ڈیسک) بزرگ حریت رہنما سیّد علی گیلانی نے پولیس اہلکاروں کو کہا ہے کہ اپنے مادر وطن کو بچائیں،آزادی کے لیے کی گئی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی.

بزرگ حریت رہنما سیّد علی گیلانی نے جموں،وادی کشمیر اور لداخ کے لوگوں سے مطالبہ کیا ہے کہ لوگ اپنی شناخت، ایمان اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔ آزادی کے لیے کی گئی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا.

بزرگ حریت رہنما نے کشمیری پولیس اہلکاروں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی قابض سرکار اور قابض فوج کے حمایتی نہ بنیں، مادر وطن کی حفاظت کریں، اپنے بہن، بھائیوں، ماؤں، بیٹیوں سمیت سب کو بھارتی ہندوتوا کے نظریے سے بچائیں۔

کشمیر میڈیا سروس کی ریسرچ کے مطابق حریت رہنماؤں کے 157 کے قریب لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ 25 گھروں سمیت سمیت قیمتی اشیاء کو آتش گیر مواد کے ذریعے تباہ کیا گیا، ایک خاتون کو بیوہ کیا، دو بچے یتیم ہوئے، 4 خواتین کے ریپ کے کیسز سامنے آئے۔

بھارت کی خفیہ تحقیقاتی ادارے نے حریت رہنماؤں کو جعلی کیسز میں پھنسانے کے لیے ضمنی چارج شیٹ تیار کر لی ہے جن حریت رہنماؤں کے خلاف کیسز تیار کیے جا رہے ہیں ان میں حریت رہنما محمد یٰسین ملک، دختر ملت محترمہ آسیہ آندرابی، مسرت عالم بٹ شامل ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل کی انتظامیہ نے حریت رہنما یٰسین ملک کو غیر قانونی نظر بندی کیس میں انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا۔ ان پر سابق بھارتی وزیرداخلہ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیا سعید کو اغواء کرنے کا نام نہاد الزام لگایا گیا ہے.

یاسین ملک پردوسرا الزام بھارت کے چار سابق ایئر فورس کے اہلکاروں کو قتل کرنے کا بھی الزام ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.