پاک افغان سرحد پر دھماکا، پاک فوج کا میجر اور سپاہی شہید
راولپنڈی(زمینی حقائق)ضلع مہمند میںپاک افغان سرحد پر باڑ کی نگرانی کے دوران دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر سمیت 2 اہلکار شہید ہو گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ پاک فوج کے جوان پاک افغان سرحد پر ضلع مہمند میں باڑ لگانے کے کام کی نگرانی پر مامور تھے۔
اس دوران دہشت گردوں کے نصب کئے ہوئے ریموٹ کنٹرول دھماکے کی زد میں آ گئے، بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں شہید ہونے والوں میں پاک فوج کا میجر عدیل اور سپاہی فراز شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدیل شاہد کا تعلق کراچی اور سپاہی فراز حسین کوٹلی کے رہنے والے تھے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف پاک فوج کے اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 جوان شہید اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔