ایبٹ آباد کی3 یونین کونسل کے وفد کی علی اصغر خان سے ملاقات

0

اسلام آباد(زمینی حقائق )ایبٹ آباد کے علاقوں بڑا ہوتر سے شیر آباد روڈ کی تعمیر ،تکمیل کے لیئے فنڈ کا اجراء کیلئے لوئر گلیات کی تین یونین کونسلز کے نمائندہ وفدنے شہزاد گل( پروگرام ایگزیکٹو پرائم منسٹر سٹارٹ اپ پروگرام پاکستان) کی سربراہی میں اسلام آباد میں تحریک انصاف خیبر پختون خواہ کے جنرل سیکرٹری علی اصغر خان سے ملاقاتی.

چیئرمین ڈیڈک کمیٹی ایبٹ آبادایم پی اے نذیر عباسی کی موجودگی میں واحد رابطہ سڑک کی تعمیر  اور علاقہ میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی،اسلام آباد میں علاقہ کی تعمیر و ترقی کے حوالہ سے اہم ملاقات پر وفد نے اطمینان کا اظہار کیا.

تین یونین کونسلز نملی میرا ،پھلکوٹ ،بیرن گلی کےنمائندہ وفد میں سابق تحصیل ممبر دلدار اعوان،یونین کونسل،نملی میرا ،ولیج کونسل، ڈھکی کھیتر کے حاجی طارق ،حاجی محمد انور ،سجاد اعوان، ملک ارشد اعوان ،اورنگزیب یونس ،نوید یوسف ،احتشام جاوید ،سردار طارق خان ،ملک صغیر فرید و دیگر شامل تھے.

علی اصغر خان نے کہا کہ شہزاد گل کی درخواست پر پہلے ہی وزیر اعلی خیبر پختون خوا ،صوبائی وزیر مواصلات اور ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو سے بات کرچکا ہوں ،انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتہ میں بڑا ہوتر روڈ کا خود دورہ کرکے علاقہ کے لوگوں کو پوری صورتحال سے آگاہ کروں گا.

اے ڈی پی پر چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی نذیر عباسی وزیر اعلی سے ڈائریکٹو جاری کروا چکاہوں، وفد نے بتایا کہ   بڑا ہوتر ،مالسہ، بیرن گلی، میں ایسے پرکشش مقامات موجود ہیں جو سیاحوں کیلئے دلچسپی کا سبب بن سکتے ہیں.

ممبر ٹوررازم بورڈ علی اصغر خان نے کہا کہ وہ دورہ کے موقعہ پر مذکورہ مقامات کا جائزہ لیکر اس کے فروغ کیلئے کام کریں گے،وفد نے دونوں قائدین کا علاقہ کے عوام کی جانب سے شکریہ ادا کیا.

وفد نے گرلز ہائی سکول تھریاٹی کو آپ گریڈ،کر کے،ھائی سکینڈری ، گونمٹ مڈل سکول تھریاٹی سکول کو ہائی سکول کا درجہ دلانے اور ویلج کونسل ڈھکی کھیتر کے سنگل روڈز کی پختگی اور دیگر ترقیاتی سکیمیں اور بجلی کی سکیمیں بھی علی اصغر خان کے سپرد کیں جس پر انہوں نے فنڈ جاری کرانے کی یقین دہانی کرائی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.