مظلوم کشمیریوں کا ساتھ، پاکستانی قوم اسوہء شبیری پر عمل پیرا ہے،فردوس عاشق
اسلام آباد(ویب ڈیسک)معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے 10 محرم کا تاریخی دن شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاحضرت امام حسین دین کی سرفرازی کیلئے باطل کے سامنے ڈٹ گئے تھے.
انہوں نے اسلام کے روشن اور سنہری اصولوں پر سمجھوتہ قبول نہ کیا،یوم عاشور کا عظیم درس یہ ہے کہ مظلوم کا ساتھ دیا جائے،حق سچ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے.
فردوس عاشق اعوان نے کہاایک وہ یوم عاشور تھا جس دن نواسہ رسول دین کی سربلندی کیلئے سربکف تھے،آج ایک کرب و بلا کشمیر میں بپا ہے.
معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا ہے کرفیو کا 39 واں روز ہے، پوری وادی ہی جیل ہے،اشیاء خوردو نوش اور ادویات کی شدید قلت اور جنت نظیر کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے.
فردوس عاشق اعوان نے کہا کربلا کا سبق ہے”ظلم پھر ظلم ہے, بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،پاکستانی قوم اسوہء شبیری پر عمل پیرا ہے،مظلوم کشمیریوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے.
انھوں نے کہا کشمیری شہدائے کربلا کے راستے پر چل رہے ہیں،
کشمیریوں کے حوصلوں کو آزمانے والوں کو شکست ہوگی.