مجھے کیوں نکالا؟ قائم علی شاہ کا سوال، بھنگ پی نہ کسی کو تعویذ دیے، سابق وزیر اعلیٰ سندھ
کراچی (ویب ڈیسک) نوازشریف کے بعد سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بھی سوال کیا ہے کہ مجھےوزیراعلی کے عہدے سےکیوں ہٹایاگیا ہے.
سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا معلوم نہیں ہے مجھے وزارت اعلیٰ سے کیوں ہٹایا گیا ہے ، دوستوں نے بےوفائی کی ہے.
انھوں نے کہا دکھ دینے پرمایوس نہیں ہوا،بچپن میں بڑاشرارتی تھا،آج تک بھنگ سمیت کسی بھی نشے والی چیز کوہاتھ تک نہیں لگایا ہے.
انھوں نے کہا کہ مجھے وزیراعلی کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا معلوم نہیں، لیکن اتنا مجھے پتہ ہے مراد علی شاہ کو وزیراعلی بنوانے کے لیے کچھ لوگ کام کررہے تھے۔
قائم علی شاہ کا کہنا تھا دوستوں نے بے وفائی کی ، دکھ دینے پرمایوس نہیں ہوا، میرے دور میں اویس مظفر اورفریال تالپور فیصلے نہیں کرتے تھے، مراد علی شاہ کے وقت کے بارے میں نو کمنٹس کہوں گا۔
سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا آج تک بھنگ سمیت کسی بھی نشے والی چیز کو ہاتھ تک نہیں لگایا، بچپن میں بڑا شرارتی تھا، آج تک کسی کو تعویذ لکھ کر نہیں دیے۔