چین کے وزیر خارجہ نےمسئلہ کشمیر پر احتجاجاً دورہ بھارت منسوخ کردیا

0

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چین کے وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا سرکاری دورہ منسوخ کردیاہفتے کو پاکستان آئیں گے۔

اس حوالے سے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کو بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے ملاقات کے لیے نئی دلی آنا تھا تاہم مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر احتجاجاً اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

وزیر خارجہ وانگ ای اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول چین اور بھارت کی سرحدی تنازع کے حل کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کے خصوصی نمائندے بھی ہیں اور یہ دورہ بھی سرحدی تنازعات کے لیے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے تھا۔

چینی وزیر خارجہ بھارتی دورے پر پاکستان کے دورے کو ترجیح دیتے ہوئے ہفتے کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں چین، افغانستان اور پاکستان کے درمیان سہہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کے خصوصی حیثیت کے خاتمے اور دو حصوں پر تقسیم کے غیر آئینی فیصلے پر چین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارت سے اپنے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ اور مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم پر تشویش کا اظہار بھی کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.