پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کےمہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوگئی ہے جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27پیسے لیٹر کمی اور پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.