کل عوام باہر نکلیں اور کشمیریوں کو پیغام دیں کہ ان کے ساتھ ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد(زمینی حقاءق )وزیراعظم عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قوم کل باہر نکلیں۔
ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کل دن 12 سے 12:30 تک کشمیریوں کے لیے نکلیں، قوم کل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرے، کشمیر میں بھارتی اقدام جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور معصوم کشمیری عوام کا قتل پاکستان کو قابل قبول نہیں ہے، بچوں اور خواتین کا بھی بھارتی فوج کے ہاتھوں قتل عام مودی حکومت کی نسل کشی کا ایجنڈہ ہے۔
انھوں نے کہا کل پوری عوام 12 سے 12:30 تک سڑکوں پر نکل کر کشمیری عوام کو پیغام دیں کہ وہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام باہر نکل کر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کریں اور مقبوضہ کشمیر میں واضح پیغام بھیجیں، کشمیریوں کو پیغام دیاجائے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعظم نے کہا قوم مقبوضہ کشمیر میں 24 دن سے جاری غیر انسانی کرفیو اور فاشسٹ ظلم پراحتجاج کرے۔