باکسر عامرخان کے بعد جاوید میانداد کا بھی ایل اوسی پر جانے کا اعلان

0

اسلام آباد (ویب ڈیسک)باکسر عامر خان کے بعد سابق کپتان  جاوید میانداد نے بھی لائن آف کنٹرول پر پرامن احتجاج کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں جاوید میانداد نے کہا کہ میں ظلم وستم کا نشانہ بننےوالے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج کروں گا۔

انھوں نے کہا دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر پر ہونے والے بھارتی مظالم کی جانب کروانا چاہتا ہوں، میں پرامن احتجاج میں دنیا کے تمام لیجنڈز کھلاڑیوں کو شرکت کی دعوت دوں گا۔

لیجنڈ بیٹسمین نے کہا کہ جو میرے ساتھ چلنا چاہتا ہے، آئے میرے ساتھ چلے،کشمیریوں کی جدوجہد کبھی ختم نہیں ہوسکتی، دنیا میں نئے ملک بنتے رہیں گے۔

یہ ایک سسٹم ہے، جس طرح پاکستان کو بننے سے کوئی نہیں روک سکا،اسی طرح کشمیر کو آزاد ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی نژاد انٹرنیشنل باکسر عامر خان بھی بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں سے اپنی یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے لائن آف کنٹرول جانے کا اعلان کرچکے ہیں، اس مقصد کے لیے عامر خان منگل کو لندن سے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.