قندیل بلوچ کے والدین نے قاتل بیٹوں کو معاف کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وہی ہوا کس کا ڈر تھا،مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ کے والدین نے بیٹی کے قتل میں ملوث بیٹوں کو معاف کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

قتل کے بعد قندیل بلوچ کے والد محمد عظیم بلوچ نے اس وقت قندیل بلوچ کے قتل کا مقدمہ اپنے بیٹے محمد وسیم اوراس کے ساتھیوں حق نواز، محمد ظفر اور ان کے ڈرائیور عبدالباسط کے خلاف درج کروایا تھا۔

مقتولہ قندیل کے والدین۔ فوٹو: فائل

قندیل بلوچ کے والد کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ بیٹی کے قتل میں نامزد بیٹوں کو معاف کر دیا، عدالت بھی انہیں بری کر دے۔

عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیٹی کے قتل میں نامزد بیٹوں وسیم اور اسلم کو اللہ کے واسطے معاف کر دیا۔

والدین کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ قندیل کے قتل میں غیرت کے نام پر بنائی گئی کہانی حقائق کے خلاف ہے۔

ماڈل کورٹ کے جج نے صلح نامہ کے بیان پر پراسیکیوشن اور وکلاء کو طلب کر لیا۔اس بات کا امکان روشن ہے کہ قاتل اب رہا ہو جا ہیں۔

یاد رہےقندیل بلوچ کو ان کے بھائی محمد وسیم نے 15 جولائی 2016 کو ملتان میں قتل کر دیا تھا۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.