سلامتی کونسل میں کشمیر کی مخالفت نہیں کریں گے، روس
نیویارک (ویب ڈیسک)بھارت کے پرانے دوست روس نے بھی بھارت کا ساتھ چھوڑ دیا ہے اور سلامتی کونسل کے اجلاس میں کشمیر کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے روسی نائب مندوب دمیتری پولیانسکی نے نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روس کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس کی مخالفت نہیں کرے گا۔
میٹنگ سے پہلے آپس میں بات چیت بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے سب سے رابطے بھی جاری ہیں۔
یاد رہے اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر سلامتی کونسل کا اجلاس 16اگست کو طلب کر لیا ہے ۔
سلامتی کونسل کی میٹنگ جمعہ کو ہوگی، پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر کو ایک مکتوب ارسال کیا تھا۔ خط میں درخواست کی گئی تھی کہ سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔
پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں کی وجہ سے کشمیر پر 50 سال میں سلامتی کونسل کا پہلا اجلاس ہوگا۔بھارت نے ایک عرصہ سے پراپیگنڈا کر کے عالمی مسلہ کشمیر کو دو طرفہ قراردینا شروع کر دیا تھا۔