بھارتی اعلان سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے،وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرناعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کی تبدیلی کا بھارتی اعلان سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی قرار دے ہے۔
آج بھارتی اقدام کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اپنے ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد کو ٹیلی فون کرکے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ تبدیلیوں سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیلی کا بھارتی اعلان سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، بھارت کا یہ غیر قانونی اقدام خطے کے امن و سلامتی کو تباہ کردے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام ایٹمی صلاحیت کے حامل ہمسائیوں کے درمیان تعلقات مزید خراب کرے گا۔
اس موقع پر مہاتیر محمد نے کہا کہ ملائشیا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے اور اس صورتحال سے باخبر رہے گا۔