امریکی خاتون نے1500جوتے خرید کر مستحق بچوں میں تقسیم کر دیے

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  امریکامیں ایک خاتون نے سیل پر رکھے سارے جوتے خرید کر مستحق بچوں میں تقسیم کر دیے۔

یہ واقعہ امریکی ریاست آرکنساس کا ہے جہاں ایک خاتو کیری جرنیگن نے سیل میں رکھے سارے جوتے 21 ہزار ڈالر میں خریدے۔

بعد میں میڈیا سے گفتگو میں خاتون نے بتایاکہ انہوں نے امریکا کے مشہور پے لیس اسٹور سے  1500 جوڑے خریدے ہیں۔

کیری نے یہ سارے جوتے ایسے بچوں کو دیئے ہیں جو اسکول جانے والے تھے یا نئی جماعت میں پہنچ گئے اور ان کے پاس رقم نہیں تھی۔ اس طرح یہ جوتے نئے تعلیمی سال کے لیے بچوں کی خوشی میں اضافے کی وجہ بنے۔

کیری نے بتایا’ میرے علاقے میں غربت کی شرح زیادہ ہے اور میں اسکولوں کے بورڈ کی سربراہ ہوں جہاں بچوں کے پاس نئے جوتے نہیں ہوتے۔

اسی بنا پر میں نے ان بچوں کے لیے جوتے خریدے جو نئے تعلیمی سال پر بھی جوتوں سے محروم ہیں۔

کیری اپنے بچوں کے ساتھ جوتے لینے پے لیس پہنچیں تو ان کی بیٹی نے اپنی ایک ساتھی کے لیے جوتے خریدنے کی خواہش کی۔

اس پر کیری نے پے لیس اسٹور کے کلرک سے پوچھا کہ اگر وہ سیل میں رکھے بچوں کے تمام جوتے خریدے تو اس کا خرچ کتنا ہوگا؟

پہلے تو کلرک سمجھا کہ خاتون مذاق کررہی ہیں لیکن باربار اصرار پر مینیجر کو بلایا گیا۔

خریداری میں 12 گھنٹے کی محنت شامل تھی تب  95 بڑے کارٹن میں 1500 جوڑے رکھے گئے اور انہیں ایک بڑے ٹرک پر لاد کر گھر پہنچاہےاور تقسیم کیے گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.