پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی دینے کی باضابطہ پیشکش کردی

0


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارت کو  خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن جادھو تک قونصلر رسائی دینے کی باضابطہ پیشکش کر دی ہے۔

یاد رہے17 جولائی کو عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن جادھو  کو بری کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی تاہم پاکستان کو  قونصلر رسائی دینے کا کہا تھا۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی دینے کی باقاعدہ پیشکش کر دی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ قونصلر رسائی کے حوالے سے اب بھارت کے جواب کا انتظار ہے۔اس سے قبل پریس بریفنگ میں ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ صدر ٹرمپ کا کشمیر پر ثالثی سے متعلق بیان پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر پر عالمی برادری کو گمراہ کرنا بند کرے۔ یہ بھی کہا کہامریکی صدر ٹرمپ کے دورہ پاکستان سے متعلق کام ہو رہا ہے۔

افغان امن عمل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل مشترکہ عالمی ذمے داری ہے، افغان طالبان کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.