پاکستان انٹرنیشنل اسکول الریاض میں سالانہ سپورٹس ویک
ریاض (رپورٹ : ابرار تنولی)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان انٹرنیشنل سکول (انگلش سیکشن) میں سالانہ سپورٹس ویک کا اہتمام کیاگیا،۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ہیڈ آف مشن سفارتخانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان و رابطہ افسر پاکستانی اسکولز سردار محمد خٹک تھے
سپورٹس ڈے کی میزبانی کے فرائض محمد نعیم اختر اور غلام مجتبی نے بخوبی سر انجام دیئے ، جبکہ سپورٹس ڈے کی نگرانی فزیکل ایجوکیشن کے انسٹرکٹر ز محمد آصف اور محمد کاشف نے احسن انداز سے کی۔
سپورٹس ڈے میں پانچویں تا بارہویں جماعت کے طلباء نے 6 ہاوٴسز ملک عبدالعزیز ، جناح، اقبال ، سرسید ، جوہر، اور ٹیپوکی شکل میں حصہ لیا۔طلباء نے ان مقابلوں میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ مقابلوں کا سلسلہ پورا ہفتہ جاری رہا، تمام طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو میڈلز سے نوازا گیا۔
کوآڈنیٹر بوائز ونگ ملک فیصل عزیز نے اپنے استقبالیہ خطاب میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن سفارتخانہ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی اس تقریب میں موجودگی علم دوستی و محبت کا ثبوت ہے
سپورٹس ڈے کی خاص بات پی ٹی شو تھا۔تائیکوانڈو شو مظاہرہ شاندار رہا ۔ شو میں طلبا اور کمانڈر نے کنکریٹ کی اینٹوں کو توڑ کر حاضرین کو انگشت بدنداں کردیا۔
کھیلوں کے میدان میں سب سے زیادہ سکور حاصل کرنے پر جناح ہاوٴس کو اِمسال ”چیمپئن ہاوٴس آف سپورٹس “قرار دیا گیا۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرے کرنے والی ٹیمیوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔
تقریب سے سکول کے پرنسپل محمد تنویر میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور سکول کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی سردار محمد خٹک نے سپورٹس ڈے کو کامیاب بنانے پر میں اسکول پرنسپل، اساتذہ اورانتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور طلبہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا،۔ تقریب میں بڑی تعداد میں والدین نے شرکت کی، آخر میں مہمانِ خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔