ترک صدرطیب اردوان اور وزیراعظم عمران خان کا ٹیلی فونک رابطہ
فوٹو: پی ٹی وی نیوز
اسلام آباد (ویب ڈیسک )ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون،علاقاہی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گا۔
گفتگو کےحوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے باہمی مفاد کے امور، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مضبوط بھائی چارے اور قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انھوں نے دوطرفہ تعاون کے اہم شعبوں میں وزیراعظم عمران خان کے رواں سال جنوری میں دورہ ترکی سے اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
دونوں رہنماؤں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان ترکی سٹریٹجک تعاون کونسل کے رواں سال اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے ترک صدر کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔
علاقائی تناظر میں وزیراعظم نے ترک صدر کو افغانستان میں امن اور مفاہمت کیلئے کی جانے والی عالمی کوششوں میں پاکستان کے کردار سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے صدر رجب طیب اردوان کو مقبوضہ جموں کشمیرکی صورتحال کے بارے میں بتایا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان۔ترکی۔ملائیشیا سہ فریقی عمل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ ترک صدر نے پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
اعلامیے کے مطابق ترک صدر نے دہشت گردی کےحالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کےنقصان پر اظہار افسوس کیا۔پاک ترک قیادت نے دوطرفہ برادرانہ تعلقات اور تعاون پر اظہار اطمینان کیا۔
ذرائع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماوں نے افغان امن عمل اور مسئلہ کشمیر کی صورتحال پرگفتگو کی۔