بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، ایل او سی خلاف ورزی پر احتجاج
فوٹو:فائل
اسلام آباد(ویبڈیسک) بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ پر دفتر خارجہ طلبی کر کے شدید احتجاج کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ گورو اہلووالیا کو طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔
بھارت کی طرف سے 22 اور 23 جولائی کو لائن آف کنٹرول کے باگسر سیکٹر پر فائرنگ کی گئی جس سے 2 عام شہری شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔
ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق 22 جولائی کو بھارتی فائرنگ سے ایک بچہ 12 سالہ محمد ریاض شہید جبکہ 18 سالہ ذبیح اللہ زخمی ہوگیا۔ اگلے روز ہاٹ سپرنگ سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے ایک خاتون جان بی بی شہید ہوگئیں جبکہ تین شہری زخمی ہوئے۔