امریکی صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی ون آن ون ملاقات جاری
واشنگٹن (زمینی حقائق ) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان وائٹ ہائوس میں معاونین کے بغیر ملاقات جاری ہے۔
خبررساں اداے اے ایف پی نے بھی خبر دی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں صدرٹرمپ نے تنازعہ کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے وائٹ ہائوس پہنچنےپرصدر ڈونلڈٹرمپ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی پاکستانی وفد کے ساتھ وائٹ ہائوس پہنچے ہیں۔
صدرٹرمپ نے صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ خوشگوار ملاقات کے خواہاں ہیں۔