کوہٹہ خود کش حملہ۔ 4 ایف سی اہلکار شہید
اسلام آباد (مانیٹرنگ )کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں خود کش حملے کےا نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 8 زخمی ہو گئے۔
جیو نیوز کے مطابق خود کش حملہ کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں ایف سی اور لیویز کے کیمپ پر کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکے کے بعد لیویز اور ایف سی اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ایف سی کیمپ پر ہونے والے خود کش حملے میں 10 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، حملہ آور پید ل تھا اور اس کی عمر 10 سے 15 سال کے درمیان تھی۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے مقام کو کلئیر کردیا گیا ہے۔
آج ہی دن کو ڈی ایس پر حملے میں 2 اہلکار بھی شہید ہو گے تھے۔