خودار پاکستان کا پیغام لاہے ہیں، ایڈ نہیں ٹریڈ کی بات کریں گے، شاہ محمود
اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ میں ایڈ نہیں ٹریڈ کی بات کریں گے، باوقار اور خودار پاکستان کاپیغام لے کرآہے ہیں۔
واشنگٹن میں کیپیٹل ون ایرینا کا دورہ کرتے ہوئے کمیونٹی ایونٹ کے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوہےوزیر خارجہ نے کہا کہ اس سے قبل اتنا پر جوش ماحول کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہاامریکہ میں مقیم پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو دیکھنے،سنننے اور نئے پاکستان کا ویژن جاننے کا اشتیاق رکھتے ہیں۔
جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ پچھلے پانچ سال تک سمٹ لیول کا کوئی پروگرام منعقد نہیں ہوا -چنانچہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا اس پنڈال میں بیس ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ اسوقت تک انیس ہزار سے زیادہ لوگ اپنی نشستیں ریزرو کرو چکے ہیں اس سے قبل کمیونٹی اجلاس بند کمروں میں ہوتے رہے ہیں۔
مخدوم شاہ محمود نے کہا پاکستان ایک مشکل معاشی صورتحال سے گزر رہا ہے پہلے ہم نے اپنی تنخواہوں میں کٹوتی کروائی اور اب یہاں بھی کفائیت شعاری کا مظاہرہ کریں گے۔
انھوں نے کہا فائیو سٹار ہوٹلوں کی بجائے پاکستان ہاؤس میں رہیں گے اور خودداری سے بات کریں گے ،ہم ایک باوقار اور خوددار پاکستان کا پیغام لے کر آرہے ہیں،وہ پاکستان نہیں جو کشکولِ لے کر امداد کا متقاضی ہو -ہم ایڈ نہیں ،ٹریڈ کی بات کر رہےہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا ایک بہترین ہوٹل میں ہمارے قیام کا کہا گیا لیکن فیصلہ یہ ہوا کہ سادگی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے”پاکستان ہاؤس”یعنی سفارت خانے میں قیام کیا جائے چنانچہ میں بھی وہیں قیام کر رہا ہوں اور وزیر اعظم عمران خان بھی وہیں قیام کریں گے ۔
شاہ محمود نے کہا میں بھی کمرشل فلائیٹ کے ذریعے یہاں پہنچا ہوں اور وزیر اعظم عمران خان بھی کمرشل فلائیٹ کے ذریعے یہاں پہنچ رہے ہیں۔
واشنگٹن میں وزیر خارجہ شاہ محمود سے ریپبلکن رہنما ٹام ریلنڈز نے ملاقات کی ۔