وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھارت ہم منصب سے غیر رسمی ملاقات

0

بشکک(نیٹ نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔

اس حوالے سے شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سشما سوراج سے ملاقات ہوئی، وہ مٹھائی لے کرآئیں اورکہا کہ میٹھا میٹھا بولیں.

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سشماسوراج کو گلا ہے کہ ہم کبھی کبھار کڑوا بولتے ہیں، ان پر واضح? کر دیا کہ ایشوز کا افہام وتفہیم سے حل چاہتے ہیں، پاکستان آج بھی بھارت سیمذاکرات کے لئے تیار ہے.

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بعد میں بشکک میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ روزہ افطار کیا.اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا پاکستانی کمیونٹی کی فلاح وبہبود حکومت کا ترجیحی ایجنڈا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا آپ کے بھیجے ہوئے زرمبادلہ سے معیشت کو استحکام ملتا ہے، سفارتخانوں کو ہدایات کی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کریں.

انھوں نے کہا کہ 50 ممالک ایسے ہیں، جن کے لئے ہم نے ویزا آن ارائیول کی پالیسی اختیار کی، 178 ممالک کو ہم ای ویزا کی سہولت دے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا ہم چاہتے ہیں پاکستان میں سیاحت کوفروغ ملے، آزادانہ فارن پالیسی کے لئے معاشی طور پر مستحکم ہونا ہوگا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.