سعودیہ موخر ادائیگی پر3ارب20کروڑ ڈالے تیل فراہم کریگا، حفیظ شیخ

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سعودی عرب پاکستان کو موٴخر ادائیگی پر تین سال تک سالانہ 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل فراہم کرے گا۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ٹویٹ میں یہ خوشخبری سنائی ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب یکم جولائی سے ہر ماہ 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا تیل ادھار دے گا۔

حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہر سال تین ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل پاکستان کو ادھار دے گا اور تیل کی فراہمی کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔

انہوں نے کہا موٴخر ادائیگیوں پر تیل سے پاکستان کی ادائیگیوں کے توازن کی پوزیشن بہتر ہوگی، پاکستان کے عوام کی حمایت پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں۔

وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اس سے پاکستان کا کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ کم ہوگا، خسارے جس تیزی سے نیچے جارہے ہیں، بہت جلد معیشت بہتر ہوجائے گی۔

حماد اظہر نے کہا معیشت بہتر ہونے پر پھر یہ ادھار سعودی عرب کو واپس کرنے میں دقت نہیں ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.