پیشہ ور بھکاریوں کے نام پر بلاول کا عمران خان پر طنز

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بلاول بھٹوز رداری نے ٹویٹر پر پیشہ ور بہکاریوں میں عمران خان کو بھی شامل کر لیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاوٴن پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بلاول بھٹو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ اگرواقعی پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرنا ہے تو سلیکٹڈ وزیراعظم سے شروع کریں۔

اسلام آباد میں پیشہ ور بھکاریوں کی گرفتاری پر بلاول بھٹو نے تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ غربت نہیں بلکہ غریب مٹاوٴ حکومت ہے۔

یادرہے کہ بڑے شہروں بشمول اسلام آباد اور خاص طور پر کراچی میں پیشہ ور گداگروں کی بھرمار ہے جنہوں نے عوامی مقامات اور کھانے پینے کی جگہوں پر عوام کا تھوڑی دیر کھڑا ہونا بھی محال کررکھا ہے۔

رمضان المبارک کے مہینے میں ان پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے جس کے خلاف اب اسلام آباد میں کریک ڈاوٴن کیا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.