وزیراعظم عمران خان 4روزہ دورے پر چین روانہ

0

اسلام آباد(زمینی حقائق) وزیراعظم عمران خان چار روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے، وزیراعظم چینی صدر کی دعوت پر بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کرینگے۔

وزیراعظم کا یہ دورہ 25سے28اپریل تک کا ہے، روانگی سے قبل وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین شراکت نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کیساتھ دورے کا آغاز کر رہا ہوں۔

انھوں نے کہاپاکستان اور چین کی دوستی عوام کے دلوں میں ہے، تعاون اور دو ٹوک حمایت پر چین کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے درمیان دوستی باہمی احترام پر مبنی ہے اور چین ہمارا قریبی دوست اور آئرن برادر ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی دورے کے دوران بہترین دوست صدر شی چن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات بھی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ون آن ون ملاقات 28 اپریل کو ہو گی۔ وہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی ایجنڈا برائے 2030 کے سیشن میں بھی شرکت کریں گے۔

ملائشیا، مصر، بیلا روس ، ایتھوپیا سمیت کئی سربراہان مملکت سے ملاقات شیڈول کا حصہ ہیں، عمران خان کے اعزاز میں پاک چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن ظہرانہ دے گی۔

وزیراعظم عمران خان 27 اپریل کو انٹرنیشنل کانفرنس سنٹرپہنچیں گے جہاں چینی صدر استقبال کریں گے۔ چین سے مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔

نجی ٹیک کمپنی (ہواوے ) کے سی ای او سے ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.