پاکستان میں پرتشدد واقعات اور میڈیا پر عائد پابندیوں پر تشویش ہے،امریکہ
فائل:فوٹو
واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام انتخابات کے ذریعے بنیادی حق استعمال کرنے کے مستحق ہیں عوام کو انتخابات میں خوف اور تشدد کے بغیر اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔
محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں پرتشدد واقعات اور میڈیا پر عائد پابندیوں پر تشویش ہے،امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش اور آزادی اظہار رائے میں رکاوٹوں کو بھی دیکھ رہے ہیں، پاکستانیوں کو بغیر خوف کے اپنے رہنماوٴں کو چننے کا حق ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے عوام انتخابات کے ذریعے بنیادی حق استعمال کرنے کے مستحق ہیں، پاکستان میں انتخابی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں، الیکشن میں وسیع پیمانے پر عوام کی آزادانہ شرکت دیکھنا چاہتے ہیں۔
Comments are closed.