انسٹاگرام اور فیس بک پر نابالغ افراد کے تحفظ کیلئے متعدد فیچرز پیش
فوٹو فائل
نیویارک: دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک اور سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر نابالغ افراد کے تحفظ کے متعدد فیچرز پیش کر دیئے گئے۔
میٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب کوئی بھی انجان شخص کسی بھی 16 اور 18 سال سے کم عمر بچے کو میسیج نہیں بھیج پائے گا۔
اس سے قبل مذکورہ فیچر کے تحت 19 سال سے کم عمر افراد کو میسیجز نہیں بھیجے جا سکتے تھے لیکن اب اس میں مزید تبدیلی کر کے اسے 16 اور 18 سال کی عمر تک محدود کر دیا گیا ہے۔
دنیا کے متعدد ممالک میں 16 سال کے افراد کو بچوں میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان سمیت درجنوں ممالک میں نابالغ افراد کی قانونی عمر 18 برس ہے، اس لئے فیس بک اور انسٹاگرام نے بھی اس میں تبدیلی کر دی ہے۔
اب کوئی بھی انجان شخص کسی بھی 16 برس اور 18 برس سے کم عمر شخص کو ذاتی میسیج نہیں کر پائے گا، اسی طرح کوئی بھی 16 اور 18 سال کا بچہ بھی اپنے ہم عمر فرد کو میسیج نہیں کر پائے گا اور یہ سیٹنگ بائی ڈفالٹ کر دی گئی ہے، یعنی کسی کو پرائیویسی سیٹنگ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اسی طرح فیس بک اور انسٹاگرام پر بچوں کے تحفط کیلئے دیگر متعدد فیچرز بھی پیش کر دیئے گئے جن کے ذریعے والدین کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے اکاؤنٹس پر نظر رکھ سکیں۔
Comments are closed.